محکمہ داخلہ سندھ کا بانی ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے خط

15 May, 2019 اب تک
محکمہ داخلہ سندھ کا بانی ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے خطکراچی: (15 مئی 2019) محکمہ داخلہ سندھ نے بانی ایم کیو ایم و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق کیس اسلام آباد انسداد دہشتگردی کی عدالت منتقل کرنے کا خط لکھ دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نمبر دو کو محکمہ داخلہ سندھ کا خط موصول ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر دو نے مقدمہ منتقلی کے حوالے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے رائے لی جائے گی۔ ایف ائی اے نے محکمہ داخلہ کو کیس منتقلی سے متعلق خط لکھا تھا۔ منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام اباد منتقل کیا جائے۔

ذرائع ایف ائی اے کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ آنے پر حالات بگڑنے کا اندیشہ ہے۔ کراچی میں کیس کی پیروی کرنے والے سرکاری وکلاء بھی دباؤ میں ہیں۔

بانی ایم کیو ایم و دیگر کے خلاف سرفراز مرچنٹ کی شکایت پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان پر کے کے ایف کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں