ڈاکٹرز ہڑتال پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،وزیراطلاعات کےپی کے

16 May, 2019 اب تک
ڈاکٹرز ہڑتال پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،وزیراطلاعات کےپی کےپشاور:(16 مئی 2019) وزیراطلاعات خیبرپختونخوا نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ ہڑتالی ڈاکٹرز کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جن کا تبادلہ کیا گیا ہے، انہیں ڈیوٹی پر جانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ احتجاج، مطالبات ڈاکٹرز کا حق ہے، کوشش ہے کہ ان کے مسائل حل کریں، اس وقت احتجاج سے عام آدمی متاثر ہو رہا ہے، ہم نے ڈاکٹرز کے مطالبے پر ایک سو بیالیس فی صد اضافہ کیا، پچاس فی صد نرسوں اور بارہ فی صد پیرامیڈیکس میں اضافہ کیا۔

شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ کم زور ڈسٹرکٹس میں ہمیں تعلیم اور صحت کے وسائل دینے ہیں، نہیں چاہتے کوئی ٹکراؤ کریں، انکوائری کے بعد دیکھیں گے کہ کسی کو شو کاز جانا چاہیے یا نہیں، کچھ لوگوں کی وجہ سے سب داغ دار ہو جاتے ہیں، سارے ایسے نہیں، بائیکاٹ کی بات کرنے والے شام کو پرائیویٹ پریکٹس کرتے ہیں۔

اپنی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ عوام کو پتا چلنا چاہیے کہ ہم نے کیا کیا اور بدلے میں کیا ملا ہے،جب ہم آئے تھے تو مجموعی طور پر تین ہزار چھ سو انتالیس میڈیکل افسر تھے۔

وزیر اطلاعات کے پی کے نے بتایا کہ ہیلتھ الاؤنس پہلے دس ہزار تھا ہم نے ایک لاکھ چالیس ہزار کر دیا، نرسنگ کا سروس اسٹرکچر نہیں تھا اس کے لیے پانچ سال کا فارمولا دیا، لیکن اب بھی احتجاج کیا جا رہا ہے، بتایا جائے کہ اسی سال کے بزرگ پر انڈے کیوں پھینکے گئے،پختون روایت میں کسی بھی بڑے کی بے عزتی نہیں کی جاتی۔اپنی پریس کانفرنس میں شوکت یوسف زئی نے واضح اعلان کیا کہ آج شام تک حکومت دیکھے گی کہ حالات ٹھیک ہو جائیں ،اگر حالات درست نہ ہوئے تو حکومت کمزور نہیں اور نہ ہی گھٹنے ٹیکنے والوں میں سے ہیں اور اس کے بعد کاروائی کرینگے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں