پاکستان اورانگلینڈ کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے 19جواری گرفتار

16 May, 2019 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد(نیو زڈیسک) پولیس نے کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے 19 جواریوں کو گرفتار کرکے آلات قماربازی برآمد کرلیے۔کراچی کے علاقہ گبول ٹاؤن پولیس نے بفرزون بنگالی پاڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستان اور انگلینڈ کے کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے 19جواریوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان مختلف اقسام کا جوا کھیلنے میں مصروف تھے ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، 7 موبائل فونز، ایک پرنٹر سمیت دیگر اشیا برآمد کرکے مقدمے کا اندراج کرلیا گیا ہے۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں