فلم "ڈارک فینکس" 7 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

16 May, 2019 جی این این
لاس اینجلس:ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور ایکس مین سیریز کی نئی فلم "ڈارک فینکس"کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، فلم "ڈارک فینکس" 7 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ گیمز آف تھرونز سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ"صوفی ٹرنر"کی اگلی اور ایکس مین سیریز کی نئی فلم "ڈارک فینکس"کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا،فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس کی سوچ ایک حادثے کے بعد مثبت سے منفی ہو جاتی ہے،اور اپنے دوست ایکس مین کے خلاف ہی میدان میں آجاتی ہے۔ اچھائی اور برائی کے درمیان اس جنگ میں فتح کس کی ہو گی۔ شائقین کو اس کا شدت سے انتظار ہے۔ فلم "ڈارک فینکس" 7 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں