ورلڈ بینک اور ایشین بینک 2 سے 3 ارب ڈالر قرضہ دیں گے: مشیر خزانہ

16 May, 2019 پبلک نیوز

کراچی (پبلک نیوز) مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک اور ایشین بینک 2 سے 3 ارب ڈالر قرضہ دیں گے۔ آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے۔ شرح نمو کم اور مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ جب ہماری حکومت آئی تو 31 ہزار ارب روپے قرضہ تھا۔

 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کا کہنا تھا کہ کابینہ نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم منظور کی ہے۔ تاجر برادری سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ تاجروں سے آئی ایم ایف پیکج پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ غیر ملکی ذخائر10 ملین ڈالر سے بھی کم ہوچکے ہیں۔ حالات کی بہتری کے لیے کئی اہم فیصلے کیے ہیں۔ ورلڈ بینک اور ایشین بینک 2 سے 3 ارب ڈالر قرضہ دیں گے۔ آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر 148 روپے ہو گیا

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ادائیگیوں کا سالانہ خسارہ 20 ارب روپے تھے۔ شرح نمو کم اور مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ جب ہماری حکومت آئی تو 31 ہزار ارب روپے قرضہ تھا۔ کوشش ہے کمزور طبقے کو ساتھ لے کر چلا جائے۔ 300 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں