نیب ٹیم کا شرجیل انعام میمن کے گھر پر چھاپہ

12 Jun, 2019 اب تک
نیب ٹیم کا شرجیل انعام میمن کے گھر پر چھاپہٹنڈوجام: (12 جون 2019) نیب ٹیم نے ٹنڈو جام میں شرجیل انعام میمن کے گھر راول ہاؤس پر چھاپہ مارکر اہم دستاویزات تحویل میں لے لیں اور گھر کی پیمائش بھی کی۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب نے ٹنڈو جام میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کے گھر پر چھاپہ مارا۔ نیب ٹیم میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔ چھاپے کے دوران شرجیل انعام میمن کے اہل خانہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

نیب ٹیم گھر میں موجود لوگوں سے ایک گھنٹے تک تفصیلات معلوم کرتی رہی اور جاتے جاتے گھر کی پیمائش بھی کی۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم نے گھر سے اہم دستاویزات بھی تحویل میں لے لیں۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں