وزیراعظم کا 24گھنٹے میں ہائی پاور کمیشن تشکیل دینے کا اعلان

12 Jun, 2019 جی این این
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 24گھنٹے میں ہائی پاور کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ کسی کرپٹ کے لیے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدرات پارٹی اور حکومتی ترجمان کا اجلاس ہوا،جس میں وزیراعظم نے اجلاس میں قوم سے خطاب پر اراکین کو اعتماد میں لیا جبکہ بجٹ کے سیاسی معاملات اور احتساب کے عمل کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم نے اپنے خطاب کے پش منظر سے بھی اراکین کو آگاہ کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پہلی ترجیح معاشی استحکام تھا اس میں کامیاب ہو گئے ہیں دوسری ترجیح احتساب ہے،جو اب شروع ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان نے 24گھنٹے میں ہائی پاور کمیشن تشکیل دینے کا اعلان   کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے 24گھنٹے میں ہائی پاور کمیشن تشکیل دیا جائے گا،قرض کی رقم اور اربوں ڈالر کہاں گئے،حکومت اس کا پتہ چلائے گی،کسی کرپٹ کے لیے کوئی رعایت نہیں ہو گی،جب اقتدار ملا اس وقت 20دن کے پیسے تھے،خاموش رہ کر معاشی حالات بہتر کیے۔ 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں