بجٹ میں وزیراعظم آفس کیلئے 86 کروڑ 28 لاکھ روپے مختص کئے گئے:وزارت خزانہ

13 Jun, 2019 نوائے وقت

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم آفس کے لئے چھیاسی کروڑ اٹھائیس لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔وزارت خزانہ نے ایک اخبار میں شائع ہونے والی اس خبر کو مسترد کر دیا ہے کہ بجٹ میں وزیراعظم آفس کے لئے ایک ارب سترہ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ ذرائع ابلاغ کو اس قسم کی من گھڑت خبروں سے حکومت کی کفایت شعاری کی مہم کو نقصان نہیں پہنچانا چاہئے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں