اگر آپ کی گاڑی کی اچانک بریک فیل ہوجائے تو کیا کرنا چاہیئے؟ جانیں اہم معلومات

image

گاڑی چلانا کوئی آسان بات نہیں اس کے لیئے بھی اپنی ایک مہارت چاہیئے کیونکہ سفر میں ایسا نہیں کہ آپ صحیح چلا رہے ہیں گاڑی تو دوسرا بندہ بھی صحیح طریقے سے چلا رہا ہوگا بات یہ ہے کہ گاڑی کو چلانے کی ٹرکس آپ کو معلوم ہونی چاہیئے کہ کب کونسا طریقہ اپنانا ہے۔ اب سب سے زیادہ پریشان کن اور خوفناک مرحلہ وہاں آتا ہے جہاں پر گاڑی کے بریک فیل ہوجائیں پھر تو یوں معلوم ہونے لگتا ہے کہ زندگی ہی ختیم ہوجائے گی۔

لیکن آج ہم آپ کے لیئے چند ضروری معلومات بتا رہے ہیں جو آپ کو بریک فیل ہونے کی صورت میں مدد دے سکتی ہیں:

• سب سے پہلے تو حواس باختہ نہ ہوں جتنا زیادہ پریشان ہوں گے اتنی ہی مشکلیں بڑھیں گیں۔

• اب اگر گاڑی بلکل سڑک کے بیچ میں ہے تو انڈیکیٹر دیں اور دائیں بائیں کنارے سے لگنے کی کوشش کریں تاکہ گاڑی کو نقصان ہو آپ کی جان جانے کے خطرے کم ہوجائیں۔

• گاڑی اگر چوتھے گیئر میں چل رہی ہے تو کوشش کریں کہ سپیڈ ہلکی ہو سکے۔

• بریک چونکہ فیل ہوگئے ہیں تو آپ کوشش کریں کہ ہینڈ بریکر کی مدد سے گاڑی کو روکیں اور یہ نہایت کار آمد طریقہ ہے۔

• ہینڈ بریکر کے اوپر بلکل ایک بٹن کی طرح کا گول دائرہ ہوتا ہے اس پر ہاتھ رکھ کر آہستہ آہستہ ہینڈ بریکر کو اوپر کریں تاکہ گاڑی رک سکے۔

• پیڈل پر پائوں مارتے رہیں ہوسکتا ہے کچھ بریک مل جائے۔

• نچلا گیئر استعمال کریں اس سے انجن بریکنگ ہوگی جوکہ آپ کی گاڑی کی سپیڈ کم کرسکتی ہے، اور پر ہینڈ بریکر سے آسان سے گاڑی رکنے میں مدد ملے گی۔

• گاڑی کے اندر موجود پنکھے اور ایئر کنڈیشنز کو بند کردیں تاکہ گاڑی پر دبائو زیادہ نہ پڑے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.