عالمی اِدارہ صحت نے کورونا وائرس کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

image

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری کووڈ انیس کے اثرات اور خطرات کے بادل تاحال منڈلا رہے ہیں۔ تاہم عالمی ادارہ صحت اپنے متعدد بیانات میں کہہ چکا ہے کہ اس وبا پر مکمل طور پر قابو پانے کے لئے سال سے زیادہ کا وقت درکار ہے۔

دوسری جانب کوورنا وائرس کے پیشِ نظر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے بڑا اعلان سامنے آیا ہے جس میں وہ کم قیمت میں کووڈ 19 ٹیسٹنگ کٹس ترقی پذیر ممالک کو فراہم کرے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ کٹس 15 منٹ میں کورونا انفیکشن کی تشخیص کریں گی اور سستی اور جلد نتائج دینے والی کورونا ٹیسٹنگ کٹس ان ممالک کو فراہم کی جائیں گی جو غریب اور متوسط ہیں، صرف 5 ڈالر (829 روپے) کا یہ اینٹی جین ٹیسٹ وائرس کے جینیاتی مواد کی بجائے اس کے باہری عناصر کو پکڑ کر وائرس کا پتہ لگا لے گا۔

رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت 12 کروڑ ٹیسٹ کٹس مختلف ممالک کو فراہم کرے گا، ٹیسٹنگ کٹس جنوبی کوریا کے ایس ڈی بائیو سنسر اور امریکا کی کمپنی ایبٹ نے تیار کی ہیں۔

ترقی پذیر ممالک کو عالمی ادارہ صحت کے گلوبل فنڈ سے 5 کروڑ ڈالرز بھی مہیا کئے جائیں گے تاکہ مذکورہ ممالک ان ٹیسٹوں کو خرید سکیں جن کے اولین آرڈر رواں ہفتے دئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ اب تک جاری ہے اور پاکستان کے مخلتف شہروں میں کورونا وائرس کے کے کیسز میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.