کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپر کے مطابق علوم شرقیہ کے امتحانات برائے سال 2020 کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں لیٹ فیس کے ساتھ 4 جنوری سے 20؍جنوری2021 تک توسیع کر دی گئی ہے۔لہٰذا جن طلباء و طالبات نے ابھی تک امتحانی فارم جمع نہیں کرائے ہیں وہ جلد از جلد اپنے امتحانی فارم کمرہ نمبر 15دوسری منزل بلاک Aسے چیک کرانے کے بعد نیشنل بینک، عسکری کمرشل بینک اور یونائیٹڈ بینک بورڈ آفس بوتھ میں جمع کرا دیں ۔ اب اس کے بعد تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔