شہزادہ فلپ کے انتقال کے بعد ان کا لقب اب کسے سونپا جائے گا؟

image

گزشتہ ہفتے ملکہ برطانیہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ 99 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جس کے بعد برطانوی شاہی خاندان میں سوگ کا سماء رہا۔

لیکن اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ شہزادہ فلپ کا لقب اب کس کو منتقل ہوگا؟

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ فلپ کے بعد ڈیوک آف ایڈنبرا کا لقب ان کے سب سے چھوٹے صاحبزادے، ارل آف ویسیکس شہزادہ ایڈورڈ کو منتقل ہوگا لیکن یہ اس وقت ممکن نہیں ہو سکتا جب تک ملکہ برطانیہ اپنا تخت شہزادہ چارلس کو منتقل نہ کر دیں۔

شہزادہ ایڈورڈ اور سوفی رائس جونز نے 1999ء میں شادی کی، اُس وقت انہیں ویسیکس کا ارل اور کاؤنٹس کا لقب دیا گیا تھا لیکن اب بکنگھم پیلس کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ ایڈورڈ ایک دن اپنے والد کے بعد ڈیوک آف ایڈنبرا کی حیثیت کامیابی حاصل کریں گے۔

شہزادہ ایڈورڈ کو یہ اعزاز دینے کا فیصلہ ڈیوک آف ایڈنبرگ کے ایوارڈ پروگرام میں ان کے فلاحی کام اور ان کے عزم کو تسلیم کرتے ہوئے کیا گیا تھا، ایڈورڈ ڈیوک آف ایڈنبرا انٹرنیشنل ایوارڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔

جارج ششم نے جب 1947ء میں فلپ کو یہ لقب دیا تھا تو اس وقت جاری کردہ پیٹنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے شہزادے کے بڑے بیٹے کی حیثیت سے، پرنس آف ویلز،پرنس چارلس کو ڈنک آف ایڈنبرا کا خطاب حاصل ہوا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب شہزادہ چارلس کو ملکہ برطانیہ کا تخت حتمی طور پر منتقل ہونے کے بعد ڈیوک آف ایڈنبرا کا لقب شہزادہ ایڈورڈ کو دیا جائے گا۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.