عوام پر پٹرول بم گرانے کی حکومتی تیاری ، جانیں پٹرول کی قیمت میں کتنا اضافے کا امکان ہے؟

image

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے متعلق اوگرا نے سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی ہے، سمری میں اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 20 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عالمی خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سمری کو منظور کرنے یا مسترد کرنے کا اختیار وزیر اعظم عمران خان کو ہے، اگر سمری منظور ہو جاتی ہے تو اس سمری کا اطلاق 16 جون سے ہوگا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.