کھیلنے کیوں نہیں دیا ؟ 4 سال کے بچے نے پولیس بُلا لی اور پھر ۔۔

image

پولیس ہماری محافظ ہے اور یہ بات بچوں کو بچپن میں سکھائی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ ایک 4 سالہ بچے نے پولیس کو فون کرکے بلایا کیونکہ وہ چاہتا تھا کہ پولیس والے بھی اس کے کھلونوں کو دیکھنے آئیں کہ وہ اچھے ہیں یا نہیں۔

آپ کو جان کر ہنسی آ رہی ہوگی لیکن یوزی لینڈ میں ایک 4 سالہ بچے نے ایمرجنسی پر فون کر کے پولیس ڈپارٹمنٹ کے آپریٹر سے پوچھا کہ کیا آپ آ کر میرے کھلونے چیک کر سکتے ہیں ؟ میرے پاس آپ کو دکھانے کے لئے کچھ ہے؟ جس پر آپریٹر نے فون لائن منقطع نہیں کی بلکہ اس کی بات سنتے رہے اور پھر بچے کے پاس ایک پولیس افسر کو بھیجا کہ ، اس کے کھلونے چیک کئے، پولیس افسر نے کہا ہاں تمہارے کھلونے اچھے ہیں۔

دوبارہ جب آپریٹر نے بچے کے نمبر پر کال کیا تو اس کے گھر والوں نے فون اٹھا کر کہا کہ یہ غلطی سے ہوگیا تھا بچے کی نادانی سے۔ لیکن جب تک آپریٹر پولیس افسر کو بچے کے پاس کھلونے دیکھنے کے لئے بھیج چکا تھا۔ سدرن ڈسٹرکٹ پولیس نے فیس بُک پر واقعے کی ریکارڈنگ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ: '' ہم بچوں کو ایمرجنسی نمبر پر یوں کال کرنے پر منع کرتے ہیں لیکن یہ واقعی ایک اچھا واقعہ ہے جس پر ہم بھی خوش ہوئے۔ ''

About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.