مہنگا پیٹرول، دلہا گاڑی کے بجائے موڑ سائیکل پر بارات کے ساتھ اپنی دلہن کو لینے پہنچا تو کیا ہوا؟

image

ملک میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تنگ آکر دلہا موڑ سائیکل پر دلہن کو لینے پہنچ گیا۔

کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا بارات سمیت دلہن کو موڑ سائیکل پر لینے پہنچ گیا۔

پاکپتن سے تعلق رکھنے والے شاہزیب نے کہا کہ مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، گاڑی والے 30 سے 40 ہزار روپے مانگ رہے تھے۔ اس لیے میں نے 200 روپے کا پیٹرول موڑ سائیکل میں ڈلویا اور دلہن کو لینے چلا گیا۔

دلہا نے بتایا کہ دلہن کے گھر کے والوں نے مجھے اس طرح دیکھ کر حیران ہوگئے تھے۔ جبکہ دلہن نے بتایا کہ اس نے زندگی میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ اسکی رخصتی موڑ سائیکل پر ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے موڑ سائیکل پر بیٹھے یہ خوف محسوس ہو رہا تھا کہ کہی میں گر نہ جاؤں۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.