ماہرہ خان نے میرے لئے لڑکی ڈھونڈ لی ہے ۔۔ لاکھوں کمانے والے ڈیرہ اسماعیل خان سے آئے احمد شاہ کراچی میں کیسی زندگی گزار رہے ہیں؟ جانئیے ان کے بارے میں چند دلچسپ باتیں

image

“میں اسکول کی آن لائن کلاسز لیتا ہوں“

ننھے منے گول مٹول سے احمد شاہ کی ایک ویڈیو کیا وائرل ہوئی وہ تو آتے ہی سوشل میڈیا اور پھر ٹی وی پر بھی چھا گئے، نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ان کی معصومیت اور شرارت کے چرچے ہونے لگے۔ یہاں تک کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی احمد شاہ کی ویڈیوز دیکھ کر ہنستے ہوئے پائے گئے۔ آج ہم hamariweb.com کے پڑھنے والوں کے لئے احمد شاہ کی مزے مزے کی باتیں لے کر آئے ہیں۔ پڑھیے اور خوب انجوائے کیجئے۔

لوگ احمد شاہ کو ڈاکٹر صاحب کیوں کہتے ہیں؟

اکثر لوگ اس بات پر حیران رہتے ہیں کہ احمد شاہ سارا وقت تو ٹی وی پر ہوتے ہیں تو آخر وہ اسکول کب جاتے ہیں۔ جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ آن لائن کلاسز لیتے ہیں۔ جبکہ اکثر لوگ انھیں ڈاکٹر صاحب کہہ کر بلاتے ہیں۔ احمد نے بتایا کہ وہ بڑے ہوکر ڈاکٹر بننا چاہتے ہیں اور یہ بات سب کو پتا ہے اس لئے سب ابھی سے انھیں ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں۔

شادی کے لئے لڑکی ڈھونڈ لی ہے

دوران اینکر نے پوچھا کہ وہ مہوش حیات اور ماہرہ خان میں سے کس سے شادی کریں گے تو ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں نے مل کر احمد کے لئے ایک چھوٹی سی لڑکی پہلے ہی ڈھونڈ لی ہے۔

احمد کو پاکستانی اداکاراؤں میں ماہرہ خان بہت پسند ہیں۔ جب ان سے ایک پروگرام ک

سب مجھ سے پوچھتے ہیں کہ بتاؤ میں کیسا لگ رہا ہوں

احمد نے کہا کہ انھیں تمام ٹی وی میزبانوں میں سب سے اچھے وسیم بادامی لگتے ہیں کیونکہ وہ زیادہ پروگرام ھی کرتے ہیں اور اچھی اچھی باتیں کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ انھیں اقرار الحسن بھی پسند ہیں اور ندا یاسر بھی۔ احمد نے بتایا کہ شو سے پہلے سب ان سے پوچھتے ہیں کہ ہم کیسے لگ رہے ہیں۔ خاص طور پر وسیم بادامی تو کہتے ہیں بتائیں ڈاکٹر صاحب میں کیسا لگ رہا ہوں؟

ہم گانے نہیں سنتے

پروگرام کی میزبان نے احمد سے پوچھا کہ انھیں کونسا گانا پسند ہے تو اس پر گول مٹول احمد نے بتایا کہ “ہمارے ابو ہمیں اچھی باتیں سکھاتے ہیں ہم گانے نہیں سنتے۔ ہم نعتیں سنتے ہیں“ اس کے علاوہ احمد نے بتایا کہ ان کے امی ابو کہتے ہیں کہ بچوں کو والدین کی عزت کرنی چاہئیے۔ ان کا کہنا ماننا چاہئیے۔

آلو اورچاول کھاتا ہوں

کھانے میں احمد کو آلو اور چاول پسند ہیں۔ کھانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے گھر میں سبزی زیادہ پکتی ہے اور وہ گھر میں اور باہر بھی سادہ کھانا ہی کھاتے ہیں۔ان کے اسکول میں بہت سارے دوست ہیں اور اب کراچی میں بھی ان کے دوست بن گئے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.