ملک بھر میں چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ کوئی بھاری مالیت کا سونا چوری کرکے بھاگ رہا ہے تو کوئی سرِ راہ ہاتھوں سے موبائل چھین رہا ہے۔ کچھ وقت قبل سنا تھا کہ بہاولپور کے اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اوربال چوری کرلی گئی مگر اب یہ خبر سامنے آ رہی ہے کہ وہاڑی میں قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی گئی۔
انتظامیہ کے مطابق نامعلوم افراد نے یہ عینک چوری کی ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں بہت جلد ان کو تلاش کرکے بانی پاکستان کے مجسمے پر چشمہ لگوا دیا جائے گا۔
اسی حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فوری طور پر مجسمے پر چشمہ لگانے کی ہدایت کی اور کمشنر ملتان سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ:
''
قائداعظم جیسی عظیم ہستی کے مجسمے سے چشمہ چوری کرنا انتہائی افسوسناک فعل ہے۔ قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ جلد مثبت خبر سامنے آئے گی۔
''