معجزاتی طور پر چلنے اور بولنے لگا ۔۔ ویکسین لگوانے والا معذور شخص اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے ساتھ بول بھی پڑا

image

ویکسین آنے سے قبل شک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ کہیں یہ انسانی جان کے لیے مہلک تو نہیں یا کہیں یہ جسم کے اندرونی اعضاء کو ٹھیس تو نہیں پہنچائے گی۔ لیکن ویکسین لگوانے کا واضح فائدہ سامنے آگیا اور اسے معجزہ بھی کہا جا سکتا ہے۔

بھارت میں ایک معذور شخص نے ویکسین لگوائی جس کے بعد حیران کن طور پر وہ چلنے پھرنے لگا صرف یہی نہیں بلکہ اس کی تو آواز بھی لوٹ آئی۔

کورونا کے خلاف ویکسین لگوانے کے بعد مبینہ طور پر ایک اپاہج شخص نہ صرف اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا ہے بلکہ وہ بولنے بھی لگ گیا۔

بھارت کے 55 سالہ دُلارچند مونڈا نے 4 جنوری کو ویکسین لگوائی تھی۔ ڈوز لگوانے کے ساتھ اگلے روز اس کی کیفیت بہتر ہونے لگی اور پہلے انہوں نے پیر ہلائے اور اس کے بعد ان کی آواز بھی لوٹ آئی۔

بوکارو نامی علاقے کے دلارچند میں یہ نمایاں تبدیلی دیکھ کر سول اسپتال کے سرجن جتیندرا نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیش کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دی۔

تفصیلات کے مطابق دلارچند چار سال قبل ایک حادثے کے شکار ہوئے تھے جس کے بعد ان کے اعصابی نظام کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ اس کے بعد وہ قوت گویائی اور چلنے پھرنے کے لائق نہیں رہے تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ کووڈ ویکسین کا کمال ہے جسے وہ معجزہ کہتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ویکسین لگانے کے چند روز بعد ہی وہ بولنے لگے اور پیروں پر کھڑے ہوگئے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.