گھریلو ملازمہ جو ہوائی جہاز سے آتی تھی ۔۔ 100 گھروں میں چوری کرنے والی ماسی کیسے پکڑی گئی؟

image

بھارت میں حیران کر دینے والے واقعات ایسے بے شمار ہیں جو کہ عالمی طور پر بھی سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی واقعے سے متعلق بتائیں گے۔

بھارت میں گھروں میں کام کرنے والی ماسی نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب اس سے متعلق ایک خبر وائرل ہوئی، بھارتی میڈیا کی خبر کے مطابق پونم شاہ عرف کاجل نامی خاتون جو کہ ماسی ہے، کئی گھروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔ خاتون کے پاس سے 3 لاکھ بھارتی روپے مالیت کے زیورات بھی پائے گئے تھے۔

گھروں میں ملازمہ کے طور پر کام کرنے والی پونم شاہ عرف کاجل نے تقریبا 100 سے زائد گھروں کا صفایا ک چکی ہیں، جبکہ آگے بھی مزید گھروں کا صفایا کرنے کا ارادہ رکھتی تھی تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ عالیشان گھروں میں نوکرانی کے طور پر کام کرتی اور پھر وہیں سونے کے زیوارات چراتی، انہیں بازار میں بیچ دیتی، رقم سے نئی دہلی میں موجود نئے کی تعمیر بھی مکمل کر لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق بھارتی شہر بہار سے تعلق رکھنے والی پونم شاہ عرف کاجل نے اب تک نئی دہلی، جودھپور، کولکتہ، غازی آباد سمیت مختلف شہروں میں زیوارات اور نقد کی چوری کی۔

دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ پونم جب کبھی ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرتی تو ٹرین یا بس کے بجائے ہوائی جہاز سے سفر کرتی تھی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ درج کر کے چوری کی رقم اور زیورات کو قبضے میں لے لیا جائے گا، پونم شاہ کو تو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم اس کی بیٹی اور معاونین تاحال پولیس کی گرفت سے باہر ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.