بندریا کو دوست بنا لیا ۔۔ جانور کی جان بچانے والے نوجوان کو بندریا چھوڑ ہی نہیں رہی، دیکھیے

image

جانور انسان کو سمجھتے ہیں، اس کا بات کا اندازہ وہ شخص بخوبی لگا سکتا ہے، جو ان سے لگاؤ رکھتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی شخص کے بارے میں بتائیں گے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے بندریا کو اپنا دوست بنا لیا ہے، جو اب اس شخص کو بھی چاہنے لگی ہے۔

اکثر سنا تھا کہ بندر انسانوں ہی کی طرح ہوتے ہیں لیکن بندر انسان سے لگاؤ رکھیں گے، یہ بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے، لیکن اس بندریا کے برتاؤ سے یوں معلوم ہو رہا ہے کہ یہ سچ مچ اس نوجوان سے قربت رکھتی ہے۔

دراصل اس مادہ بندر کی دیکھ بھال اس وقت سے کی جا رہی ہے، جب یہ چھوٹی تھی، نوجوان اور اس مادہ بندر کے درمیان اتنا وقت گزرا ہے، کہ دونوں اب بہترین دوست بن چکے ہیں۔

مادہ بندر نوجوان کو پہچان لیتی ہے، اور اس کے ساتھ بائیک پر بھی گھومنے نکل پڑتی ہے، دوسری جانب نوجوان کے بالوں کو بھی چھانتی ہے اور دیکھتی ہے کہ کہیں کوئی جوں ملے تو اسے مار دے۔

صارفین کی جانب سے لکھنا تھا کہ یہ جانور اور چرند پرند کی قربت یوں ہی نہیں ہوتی، پہلے تو یہ بے زبان جانور انسان پر بھروسہ بہت ہی دیر سے کرتے ہیں اور پھر جب کرتے ہیں تو اندھا اعتماد ثابت ہوتا ہے۔

اس مادہ بندر اور نوجوان کی دوستی بھی سوشل میڈیا پر خوب پسند کی جا رہی ہے، کوئی اسے دلچسپ قرار دے رہا ہے تو کوئی اسے منفرد۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.