سمندر کی لہروں نے گاڑیاں جلا دیں۔۔ بحری جہاز سے گاڑیاں لے جانا مہنگا پڑ گیا، دیکھیں آگ کیسے لگی؟

image

سمندر راستے سے جب کوئی چیز ایک ملک سے دوسرے ملک سفر کرتی ہے، تو ایک مشکل تو یہ ہوتی ہے کہ لمبا سفر ہوگا، دوسری یہ کہ انسان یا مال کو نقصان پہنچنے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب ایک بحری جہاز میں گاڑیوں کی کھیپ ایک ملک سے دوسرے ملک لے جائی جا رہی تھیں۔

اسی دوران کچھ ایسا ہوا جس نے شاید ان گاڑیوں کے مالک کو بھی دل کا دورہ دے دیا ہوگا۔

بحری جہاز سمندر کی خوفناک اور پُر زور لہروں کے بیچ و بیچ سے گزر رہا تھا، یہاں تک کہ جہاز بھی ہچکولے کھانے لگا۔

چونکہ جہاز میں پانی بھی داخل ہو رہا تھا اور یہ پانی سمندری پانی تھا یعنی نمکین پانی، جو کہ گاڑیوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا تھا۔

ایسا ہی کچھ ان گاڑیوں کے ساتھ بھی ہوا، سمندری لہروں نے نہ صرف ہچکولے دے کر گاڑیوں کو نقصان پہنچایا بلکہ نمکین پانی جب بیٹریز تک پہنچا تو اس نے کچھ ایسا کیا کہ تمام گاڑیاں ہی خاکستر ہو کر رہ گئیں۔

نئی کی نئی گاڑیاں آگ کی نظر کچھ اس طرح ہوئیں کہ پھر صرف لوہا ہی بچہ وہ بھی زنگ آلود۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے صارفین کی توجہ خوب حاصل کر لی تھی۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.