سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کی منطق نہیں مانے گی، اٹارنی جنرل نے عزت والا فیصلہ کیا، اعتزاز احسن

image

اسلام آباد: ممتاز قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کی منطق نہیں مانے گی، اٹارنی جنرل نےاستعفیٰ دے کر عزت والا فیصلہ کیا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان اور پی پی رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کوئی بھی ادارہ سپریم کورٹ کو انکار نہیں کرسکتا، سپریم کورٹ کا لکھا ہوا لفظ ججز کے علاوہ کوئی اور بدل نہیں سکتا ہے۔

انہوں نے کہا الیکشن کمیشن حیلے بہانے کرے گا پھر صاف شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے، الیکشن سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اسی دن ہی ہوں گے۔

پی پی رہنما نے کہا صاف اور شفاف الیکشن اس وقت نہیں ہوں گے جب تک الیکشن کمیشن کے اس طرح کے فیصلے ہوں گے۔

بیرسٹراعتزاز احسن نے کہا نگران حکومت 90 دن کے بعد غیر آئینی اور غیر قانونی ہو گی، 90 روز بعد نگران حکومتیں غاصب کہلائیں گی۔

وزیراعظم حکام کو الیکشن کمیشن کی معاونت کی ہدایت کریں، صدر مملکت کا خط

پی پی رہنما نے ایک سوال کے جواب میں کہا محسن نقوی کا پتہ نہیں اعظم خان 90 دن میں عہدہ چھوڑ دیں گے، یہ  نہیں ہو سکتا کہ منتخب نمائندے نہ ہوں اورنگران بیٹھے رہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.