روزے میں اپنی حالت خراب ہوگئی لیکن ۔۔ فرمانبردار بیٹے نے بوڑھی ماں کی عمرے کی خواہش کیسے پوری کی؟

image

اسلام میں عمرے کی بہت زیادہ اہمیت ہے، ہر مسلمانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی میں ایک بار حج اور عمرہ ضرور کرے، ہر سال لاکھوں لوگوں کی خواہش پوری ہوتی ہے۔

کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کسی مجبوری یا معذوری کی وجہ سے اللہ کے گھر کی زیارت سے محروم رہ جاتے ہیں اور ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جن کی پیارے ان کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ اس ویڈیو میں بھی ایسا ہی ہوا۔

حج کے علاوہ دوسری عبادت جس میں انسان کو زیارت حرم شریف کی سعادت حاصل ہوتی ہے، وہ عمرہ ہے۔ عمرہ کے اصل معنی ہی زیارت و ملاقات کے ہیں اور شریعت کی اصطلاح میں خصوص طریقے پر بیت اللہ شریف کی زیارت کو عمرہ کہتے ہیں، (النہایۃ) چوں کہ بیت اللہ شریف کی زیارت ایمان کو تازہ کرتی ہے، اس لیے عمرے کی بڑی فضیلتیں منقول ہیں۔

ایک عمرہ دوسرے عمرے تک کی درمیانی مدت کے گناہوں کا کفارہ ہے اور حج مبرور کی جزا جنت ہی ہے۔ [بخاری و مسلم عن ابی ہریرہ] ۔ حج و عمرہ کرنے والے اللہ کے مہمان ہیں، اللہ نے دعوت دی انہوں نے قبول کیا اور انہوں نے مانگا تو اللہ نے انہیں نوازا۔

حضورنبی کریم ،رء وف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: رمضان المبارک ميں عمرہ کرنا ميرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے۔(صحیح مسلم ،کتا ب الحج، باب باب فضل العمرۃ فی رمضان۔۔۔الخ، الحدیث:۲۲۱، ۲۲۲،ص۸۸۷)

اس ویڈیو میں ایک معمر خاتون عمرہ کیلئے آئیں لیکن چلنے سے معذور ہونے کی وجہ سے روزہ دار بیٹے نے ماں کو اپنی پیٹھ پر اٹھا کر عمرہ کروایا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے بیحد سراہا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.