خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آندھی اور طوفان سے 18 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بنوں میں آندھی اور طوفانی بارش سے 11افرادجاں بحق،104 زخمی ہوئے۔
کرک میں طوفانی بارش کے باعث دیوار گر نے سے3افراد جاں بحق پوگئے ۔
لکی مروت میں طوفانی بارش اور آندھی ،چھتیں اور دیواریں گرنے سے4افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور خاتون بھی شامل ہے ۔42 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ۔
کوہاٹ میں آندھی اور طوفان سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔