گوشت میں ایسا کیا ملائیں جو وہ جلدی گل جائے؟ اس عید کچھ ایسے ٹوٹکے جس سے گھنٹوں میں گلنے والا گوشت اب منٹوں میں گلے

image

بڑی عید کا سب سے بڑا مسئلہ قربانی کا گوشت گلانا ہے۔ اکثرخواتین کی یہ شکایت ہوتی ہے کہ گھنٹوں گوشت ابالنے کے باوجود گوشت گلتا نہیں ہے پر اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آج ہم آپکو گوشت گلانے کے آسان اور مختلف طریقے بتائیں گے جس سے آپ کی مشکل ہوجائے گی حل۔

گوشت جلدی گلانے کا طریقہ:

۔ گوشت ابالتے وقت اس میں پپیتے کا پاؤڈر یا پیسٹ ڈالنے سے گوشت جلدی گلتا ہے۔

۔ گوشت ابالتے وقت اس میں لہسن کے بیچ کی ڈنڈی ڈالنے سے بھی گوشت جلدی گلتا ہے۔

۔ لیموں اور ٹماٹر کی چٹنی گوشت پر لگا کرتھوڑی دیر رکھنے گوشت جلدی نرم ہوجاتا ہے۔

۔ ادرک کے رس کو آدھا گھنٹہ گوشت پر لگا کہ رکھنے سے بھی وہ جلدی گلتا ہے۔

۔ خربوزے کے بیجوں کو دھوپ میں سُکھا کر پیس لیں اور جب گوشت ابالنے ڈالیں تو اس میں دو سے تین چٹکی اس پاؤڈر کو شامل کرنے سے گوشت جلدی گلے گا۔

گوشت جلدی نہ گلنے کی وجہ:

۔ فریج سے گوشت نکالنے کے فورا بعد چڑھا دینے سے گوشت جلدی نہیں گلتا۔

۔ گوشت جلدی نہ گلنے کی ایک وجہ جانور کی عمر بھی ہے، اگر جانور کم عمر ہے تو گوشت جلدی جبکی بڑی عمر کے جانور کا گو شت دیر سے گلتا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.