گوشت میں شیف کیا چیز ملاتے ہیں جو باربی کیو ذائقے دار بنتا ہے؟ مزیدار ریسٹورنٹ اسٹائل باربی کیو گھر میں بنانے کی ذائقہ دار ریسیپی

image

بار بی کیو کا نام لیتے ہی سب کے منہ میں پانی آجاتا ہے اور کیوں نہ آئے ہمارے یہاں ایک سے ایک بہترین ترکیب سے بار بی کیو بنایا جاتا ہے۔ اور بکرا عید میں تو کوئی بھی دعوت اس کے بنا مکمل نہیں ہوتی۔ باربی کیو بنانے کا ہر کسی کا اپنا طریقہ اور ریسیپی ہوتی ہے اور وہ اسی مطابق بناتا ہے۔ پر ترکیب چاہے کچھ بھی ہو باربی کیو مزیدار بنے یہ سب کی خواہش ہوتی ہے۔

آج ہم آپ کو کچھ مشہور شیف کی ٹپس بتائیں گے جس سے آپ بھی مزیدار باربی کیو بنا سکتی ہیں۔

شیف زاکر: شیف زاکر کی باربی کیو ریسیپی کے مطابق خشخاش کو اچھی طرح دھو کر بوٹیوں کے مصالحے میں شامل کرنے سے اسکا ذائقہ اچھا ہوجاتا ہے۔

شیف گلزار: تکہ بوٹی کے مصالحے میں اویسٹر ساس (سیپ کی چٹنی) ڈالنے سے باربی کیو میں مختلف اور اچھا ذائقہ آتا ہے۔ یہ ساس با آسانی مارکیٹ سے مل جاتا ہے۔

اعجاز انصاری: باربی کیو بناتے وقت اسکے مصالحے میں آم چُور پاؤڈر ڈالنے سے اسکا ٹیسٹ مزید بڑھ جاتا ہے۔

بابا فوڈز: جب بھی آپ تکہ بوٹی بنائیں تو سب سے پہلے ایک پیالے میں پانی لیں اس میں گوشت کی بوٹیوں کو ڈالیں پھر اس میں نمک اور سفید سرکہ شامل کرکے آدھے گھنٹے کے لیئے چھوڑ دیں۔ اس سے باربی کیو میں بہترین ذائقہ آئے گا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.