کبھی بیٹے کی قبر کو تو کبھی بھائی سے لپٹ کر رو پڑے۔۔ مولانا طارق جمیل کو جوان بیٹے کے دکھ میں تڑپتا دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی

image

کہتے ہیں ایک باپ کے لئے سب سے بھاری بوجھ جوان بیٹے کا جنازہ ہوتا ہے۔ یہ بوجھ کاندھوں کا نہیں بلکہ دل کا ہوتا ہے. جس بیٹے کو پال پوس کر محبت سے بڑا کیا ہو اور جب اس کی خوشیاں دیکھنے کا وقت آئے تو وہ دنیا سے چلا جائے، ایک باپ کے لئے اس سے درد ناک بات بھلا کیا ہوسکتی ہے؟ ایسا ہی واقعہ مولانا طارق جمیل کے ساتھ پیش آیا جب پرسوں شب ان کے صاحبزادے عاصم جمیل گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئے. مولانا اللہ کی رضا میں راضی تو ہوگئے لیکن جوان بیٹے کی موت پر اپنے آنسو نہ روک سکے اور مسلسل روتے رہے.

اس ویڈیو میں مولانا بیٹے کی قبر کو تک رہے ہیں. وہ قبر جس میں ان کا لاڈلا اب ہمیشہ کے لئے دفن ہوجائے گا.

دنیا بھر میں دین کے حوالے سے شہرت رکھنے والے مولانا طارق جمیل کتنی ہی بڑی ہستی کیوں نہ ہوں لیکن بیٹے کی موت نے ان کو غم سے نڈھال کردیا ہے اور اس وقت وہ صرف ایک بے بس باپ ہیں۔

مولانا کے اس دکھ نے دنیا بھر میں موجود ان کے کروڑوں مداحوں کی آنکھیں اشکبار کردی ہیں.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.