آزاد کشمیر میں انوکھی شادی ۔۔ باپ نے 6 بیٹوں کو ایک ہی دن دلہنیں کیوں لادیں؟

image

پاکستان میں ہوشربا مہنگائی میں جہاں ایک شادی کرنا مشکل ہے وہاں آزاد کشمیر کے ایک باپ نے اپنے 6 بیٹوں کی ایک ہی دن شادی کرکے پورے علاقے میں دھوم مچادی ہے۔

آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی کے نواحی علاقہ سمروڑ میں انوکھی اور منفرد شادی ہوئی استاد محمد شفیع نے اپنے 6 بیٹوں کی ایک ہی دن شادی کرکے نئی مثال قائم کردی جہاں چھ سگے بھائی ایک ہی دن چھ دلہنیں لے کر آگئے۔

شہری محمد شفیع نے بتایا کہ میرے چھ بیٹے ہیں اور سب کی ارینج میرج ہوئی ہے،تمام بھائیوں کی شادی اپنے ہی خاندان میں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سب کی شادی ایک ساتھ کی اس لیے کہ مہنگائی کے اس دور میں الگ الگ شادی کرنا مشکل ہے۔

اس شادی میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کئی ہزار افراد نے شرکت کی اور علاقے میں دھوم مچ گئی۔انوکھی شادی کی خبر میڈیا پر آنے کے بعد پورے ملک میں اس شادی کے چرچے ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے عوام کیلئے دو وقت کیلئے روٹی کا حصول مشکل ہوچکا ہے اور ایسے میں شادیوں اور دیگر تقریبات پر اخراجات پورے کرنا بھی انتہائی دشوار ہوتا جارہا ہے۔

آزاد کشمیر کے محمد شفیع نے اپنے 6 بیٹوں کی شادی ایک ساتھ کرکے کفایت شعاری کا ایک منفرد پیغام دیا ہے جس کو پورے ملک میں سراہا جارہا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.