فلسطینی مسلمانوں کی مدد کا جذبہ ۔۔ عرفان جونیجو نے مداحوں سے ملکر کتنی بڑی رقم جمع کرلی؟

image

معروف یوٹیوبر عرفان جونیجو نے اسرائیل کے مظالم کا شکار فلسطینی مسلمانوں کیلئے اپنے مداحوں کی مدد سے 5 ملین روپے سے زیادہ اکٹھے کرلئے ہیں۔

معروف یوٹیوبر عرفان جونیجو نے 21 اکتوبر کو فلسطین کے لیے ایک فنڈریزنگ مہم شروع کی۔ انہوں نے بتایا کہ جمع ہونے والے تمام فنڈز فلسطینی عوام کی مدد کے لیے دیئے جائیں گے جنہیں اسرائیل کے ساتھ جاری تنازعات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

عرفان جونیجو نے انسٹاگرام پر بتایا کہ فنڈ ریزنگ مہم بند کر دی گئی ہے کیونکہ انہوں نے پانچ ملین سے زیادہ کی رقم کامیابی سے اکٹھی کر لی ہے۔

انہوں نے بینک میں رقوم کی منتقلی کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا بھی بتایا، انہوں نے کہا کہ کافی رقم الخدمت فاؤنڈیشن کے حوالے کر دی گئی ہے جو کہ عطیات وصول کرنے کے لیے وقف ایک تسلیم شدہ خیراتی ادارہ ہے۔

دوسری جانب الخدمت فاؤنڈیشن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پلیٹ فارم پر عرفان جونیجوکی کاوش کو سراہا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیل کے حملوں میں 9ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.