گوگل یہ کیا لے آیا ۔۔ گوگل اسٹریٹ ویو میں عجیب و غریب مخلوق دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے

image

جدید ٹیکنالوجی کے دور میں انٹرنیٹ کا استعمال بہت زیادہ بڑھ چکا ہے اور گوگل نے لوگوں کو ہر چیز کا عادی بنادیا ہے کہ بعض صارفین چھوٹے سے چھوٹے کام کیلئے بھی گوگل کا استعمال کرنا پسند کرتے ہیں جبکہ راستہ معلوم کرنے کیلئے تو گوگل میپ کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے تاہم گوگل میپ پر ایک حیرت انگیز چیز نے صارفین کو پریشان کردیا ہے۔

گوگل اسٹریٹ ویو کی ایک تصویر میں لمبے، لچکدار بازوؤں اور ٹانگوں کے ساتھ ایک نصف برہنہ مخلوق بف شہر میں بیئرز ایئرز وزیٹر سینٹر کے قریب دیہی علاقوں میں بظاہر دوڑتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔اس مبینہ خوفناک مخلوق کی تصاویر نے امریکہ میں ہلچل مچا دی ہے۔

یاد رہے کہ گوگل میپ کے حوالے سے گزشتہ کافی عرصے سے شکایات بھی موصول ہورہی ہیں، حال ہی میں بھارت میں ایک بس ڈرائیور غلط معلومت کی وجہ سے نہر میں گاڑی لے گیا تھا۔

اسی طرح امریکا و دیگر ممالک میں بھی غلط معلومت کی وجہ سے لوگوں کو سنگین نقصان کا سامنا ہوچکا ہے جبکہ اب امریکا کے ایک اسٹریٹ ویو میپ میں عجیب و غریب مخلوق نے لوگوں کو پریشان کردیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.