اتنا رویا کہ جان نکل گئی ۔۔ بھارتی فین فائنل میں شکست پر صدمے سے انتقال کرگیا

image

آسٹریلیا سے کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل ہارنے پر بھارتی کرکٹ فین اپنے فیورٹ کھلاڑیوں کو روتا ہوا دیکھ کر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

بھارتی ٹیم ورلڈکپ 2023 میں مسلسل اپنے 10 میچز جیت کر فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست سے دوچار ہوئی، ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کے کھلاڑی فائنل میں ہار کے بعد رو پڑے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں فائنل میں شکست کے بعد بھارتی بولر محمد سراج کو دیگر کھلاڑیوں کو روتے ہوئے دیکھا گیا۔بھارت کپتان روہت شرما کے آنکھوں میں بھی بظاہر آنسو دکھائی دیے۔

فائنل میں ناقص کارکردگی پر جہاں کچھ بھارتی فینز ٹیم پر برس پڑے وہیں ایک انڈین ٹیم کے مداح نے یہ شکست دل پر لے لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے شہر تروپتی سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ سافٹ ویئر انجینیئر جیوتی کمار یادیو بھارت کی شکست کے بعد کپتان روہت شرما کے آنکھوں میں آنسو دیکھ کر بہت افسردہ ہوئے۔

جیوتی کمار یادیو کو اتنا غم ہوا کہ اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ زمین پر گر گئے۔ جیوتی کمار یادیو کے دوست انہیں فوراً اسپتال لے کر گئے لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیدیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.