کرکٹر صہیب مقصود اور عامر یامین کو سندھ پولیس نے لوٹ لیا ۔۔ لٹیرے اہلکار کیسے پکڑے گئے؟

image

سندھ پولیس کے کرپٹ اہلکاروں نے پاکستانی کرکٹرز صہیب مقصود اور عامر یامین کو لوٹ لیا، چاروں لٹیرے اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی میں نیشنل ٹی 20 کپ کھیلنے کے بعد ملتان جانے والے انٹرنیشنل کھلاڑی عامر یامین اور صہیب مقصود کو سکرنڈ پولیس اسٹیشن کی حدود میں روکا گیا۔

قومی کرکٹرعامر یامین نے اپنے ٹوئٹس میں لکھا کہ پولیس اہلکاروں نے کہا کہ 8 ہزار روپے دو گے تبھی جانے دیں گے ورنہ تھانے چلو، ہم نے بتایا بھی کہ انٹرنیشنل کرکٹرز ہیں لیکن پولیس والے نہ مانے اور کہا کہ اگر پیسے نہیں دو گے تو 50 کلومیٹر دور دوبارہ پولیس روکے گی۔

اس حوالے سے صہیب مقصود نے ٹوئٹ میں کہا کہ 8 ہزار روپے وصول کرنے کے بعد پولیس نے ہمیں جانے دیا، سندھ پولیس میں کرپشن بھری ہوئی ہے، دیگر صوبوں میں ہمارے ساتھ ایسا کبھی واقعہ رونما نہیں ہوا۔

قومی کرکٹرز کے ساتھ لوٹ مار کی خبر وائرل ہونے کے بعد سندھ پولیس کے 4 اہلکاروں کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایس ایس پی حیدر رضا کا کہنا ہےکہ آئی جی سندھ کے احکامات پر پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

تھانہ سکرنڈ کے ایس ایچ او اور بڑے منشی کو غفلت پر معطل کیا گیا ہے اور انکوائری رپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد کے مطابق سکرنڈ تھانے کے 4 پولیس اہلکار ملوث پائے گئے جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.