ہمیشہ پولیس کا منفی چہرہ دکھایا گیا مگر اب ۔۔ پنجاب پولیس کے شہید پولیس کی بیٹی کی شادی کے بہترین انتظامات، وائرل پوسٹ نے لوگوں کے دل جیت لیے

image

پولیس جو عوام کی محافظ ہوتی ہے جو عوام الناس کے سکون کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کرتی ہے۔ مگر بدقسمتی سے ہمیں پولیس سے متعلق منفی خبریں دیکھنے اور سننے کو ملتی ہیں۔

لیکن پولیس سے متعلق جو پوسٹ سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہو رہی ہے اس نے لوگوں کے دل جیت لیے۔

وائرل ہونے والی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کی شہید کنسٹیبل شفقت علی کی بیٹی کی شادی میں شریک ہوئے۔

خوشاب پولیس کے شہید کنسٹیبل شفقت علی کی بیٹی کی شادی کی تقریب ضلع ننکانہ میں منعقد ہوئی۔ صرف یہی نہیں بلکہ شہیدکی بیٹی کی شادی کے تمام تر انتظامات بھی خوشاب پولیس کی جانب سے عمل میں لائے گئے جسے لوگ سراہ رہے ہیں۔

پنجاب پولیس کا یہ خوبصورت اقدام عوام کے دلوں میں گھر کر گیا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.