معروف یوٹیوبر کے ساتھ 7 دن قبر میں گزارنے کے بعد کیا ہوا؟ ویڈیو نے دل دہلا دیے

image

امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے موت کے بعد قبر کا تجربہ کرنے کیلئے سات دن کیلئے خود کو قبر میں اتار دیا تاہم اس اسٹنٹ نہیں انہیں شدید ذہنی اذیت سے دوچار کردیا ہے۔

یوٹیوب پر منفرد ویڈیوز کی دوڑ میں اکثر یوٹیوبر الٹے سیدھے کرتب کرتے نظر آتے ہیں جبکہ کئی بار تو اپنی زندگیاں بھی داؤ پر لگا دیتے ہیں۔

مسٹر بیسٹ کے نام سے مشہور دنیا کے سب سے بڑے اور امیر امریکی یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن نے حال ہی میں ایک ایسا اسٹنٹ کیا جس نے انہیں آنسوؤں سے رونے پر مجبور کرتے ہوئے ’ذہنی اذیت‘ سے دوچار کردیا۔ مسٹر بیسٹ نے اپنے برداشت کے امتحان کیلئے سات دن تک خود کو رضاکارانہ طور پر زمین کے دس فٹ نیچے زندہ دفن کیا۔

زمین کے اوپر مسٹر بیسٹ کی ٹیم نے تابوت کے اندر نصب کیمروں کے ذریعے ان کی حالت پر گہری نظر رکھی۔مسٹر بیسٹ نے جو ویڈیو جاری کی اس میں انہیں ایک شفاف تابوت کے اندر دکھایا گیا، جس میں ضروری سامان موجود تھا۔

یو ٹیوبر کو آہستہ آہستہ زمین میں نیچے اتارا گیا اور ان کی ٹیم نے مؤثر طریقے سے قبر کو سیل کرنے کے لیے 20 ہزار پاؤنڈ مٹی کا استعمال کیا۔

پوری ویڈیو کے دوران مسٹر بیسٹ جذباتی طور پر برباد نظر آئے جبکہ ویڈیو کے آخر میں، وہ کہتے ہیں، یہ بیان کرنا مشکل ہے کہ سورج کو سات دن تک نہ دیکھنے کے بعد کیسا لگتا ہے۔

مسٹر بیسٹ کی ویڈیو پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے ہمت اور حوصلے کی داد دی اور کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس اسٹنٹ کو انتہائی احمقانہ اقدام قرار دیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.