احمد کی والدہ بیٹی کے پیدا ہونے پر بہت خوش تھیں مگر ۔۔ احمد شاہ کی ننھی بہن کے انتقال پر وسیم بادامی افسردہ، ویڈیو پیغام میں کیا کہا؟

image

گذشتہ روز احمد شاہ اور ان کے اہلخانہ کے لیے بہت سخت تھا کیونکہ ان کا ہر دل عزیز ننھی بہن عائشہ ان سے ہمیشہ کے لیے جدا ہوگئی۔ احمد شاہ کی بہن کے انتقال پر وسیم بادامی بھی افسردہ ہوگئے ہیں۔ اینکر پرسن وسیم بادامی کی احمد کی مرحوم بہن عائشہ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیر گرش ہے جس میں اسے گود میں لیے کھلا رہے تھے۔

وسیم بادامی کا عائشہ کی وفات پر ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے۔ وسیم بادامی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمارے رمضان ٹرانسمیشن کی جان احمدشاہ کی چھوٹی بہن کا انتقال ہوگیا ہے ، کچھ لمحات قبل اس کی تدفین عمل میں لائی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عائشہ کی عمر سوا سال تھی، میری عائشہ کے اہلخانہ سے بات ہوئی جو شدید غم میں ہیں رو رہے ہیں انہوں نے آپ سب سے گزارش کی ہے کہ انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔

وسیم بادامی نے بتایا کہ ان کی فیملی بہت خوش تھی کہ خاندان میں بیٹوں کے بعد ایک بیٹی پیدا ہوئی ہے ، احمد ، عمر اور ابو بکر اپنی چھوٹی بہن کو بہت پیار کرتے تھے، کل عائشہ کی طبعیت خراب ہوئی اور پھر انتقال کر گئیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.