عمر اور ان کی بیٹی کی موت کا ذمہ دار بیٹا جواد ہے ۔۔ مرحوم کامیڈی کنگ عمر شریف کی اہلیہ نے کیا بڑے انکشافات کردیے؟

image

پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے پہلی بیوی سے عمر شریف کی بیٹی حرا کی وفات سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں عمرشریف کی اہلیہ زرین عمر نے نجی ٹی وی چینل کے بیورو چیف نعیم حنیف کے ہمراہ ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے عمرشریف کے علیل ہونے کی وجوہات کے بارے میں گفتگو کی۔

انٹرویو میں نعیم حنیف کا کہنا تھا کہ عمر شریف کی بیماری کی وجہ ان کی بیٹی حرا عمر کی المناک موت تھی۔نعیم حنیف نے عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کو بہن کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

انہوں نے انٹرویو میں اس حوالے سے متعدد انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈاکٹروں نے کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے خونی رشتہ دار کے ہونے پر زور دیا تھا، لیکن جواد نے اپنی بہن کو گردے کا عطیہ نہیں دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’جواد عمر نے گردہ عطیہ کرنے کے بجائے غیر قانونی طریقے پر غور کیا۔ جواد نے یہ سب والد کی جانب سے حرا کے علاج کے لیے دی گئی رقم کا کچھ حصہ اپنے لیے بچانے کیلئے کیا۔

شو میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرنے والی زرین عمر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف جواد سے کافی ناخوش تھے اور وہ جانتے تھے کہ جواد اپنی بہن کی ناگہانی اور المناک موت کا ذمہ دار تھا۔

بیورو چیف کے مطابق اگر حرا کو غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کے لئے نہ بھیجا جاتا تو وہ زندہ رہ سکتی تھی۔

خیال رہے عمر شریف اکتوبر 2021 میں طویل علالت کے باعث اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.