دونوں اب ایک ساتھ نظر نہیں آتے ۔۔ کیا ثناء جاوید اور عمیر جسوال میں علیحدگی ہوگئی؟ مداح تشویش میں آگئے

image

معروف پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید اور مشہور گلوکار عمیر جسوال جن کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا تا ہے ان کی علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

20 اکتوبر 2020ء کو سادگی سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے عمیر جسوال اور ثناء جاوید سے متعلق زیرِ گردش افواہوں نے مداحوں کی فکر بڑھا دی ہے۔

جوڑے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نظر ڈالی جائے تو دونوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔

شہرت کی بلندیوں کو چھوتی یہ فنکار جوڑی اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں خوش اور کامیاب نظر آ رہی ہے مگر اس جوڑی نے حال ہی میں ایک دوسرے کے ساتھ نئی تصویریں بھی اپ لوڈ کرنا بند کر دی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عمیر جسوال سعودی عرب میں اپنے ایک شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دوست کی شادی میں تنِ تنہا شریک ہوئے تھے۔

بعد ازاں انہوں نے عمرہ بھی ادا کیا تھا، اس دوران بھی اُن کے ہمراہ اُن کی اہلیہ ثناء جاوید کو نہیں دیکھا گیا تھا۔

عمیر اور ثناء کی جانب سے دیے جانے والے اشاروں سے سوشل میڈیا پیجز اور صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اس جوڑی کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔

مگر وہیں عمیر اور ثنا کی جانب سے اپنی علیحدگی کی خبروں کے بارے میں کوئی تصدیق یا تردید تاحال نہیں کی گئی ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.