آدھا بستر برائے فروخت ۔۔ خاتون کو ایسی کیا سوجھی کہ آدھا بستر کرائے پر دے دیا؟

image

کینیڈا پاکستان اور بھارت سمیت کئی ترقی پذیر ممالک کے عوام کیلئے انتہائی پرکشش ملک سمجھا جاتا ہے اور کینیڈا میں رہائش مہنگی ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات بھی پیش آتی ہیں تاہم ایک کینیڈین خاتون نے اپنا آدھا بستر کرائے پر دینے کی پیشکش کردی ہے۔

کینیڈا کی مہنگی ترین ہاؤسنگ مارکیٹ ٹورنٹو میں ایک خاتون نے اپنے بستر کا آدھا حصہ کرائے پر دینے کیلئے فیس بک مارکیٹ پلیس پر اشتہار لگایا ہے جو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیاہے۔

پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ ماسٹر بیڈ روم میں کنگ سائز کا بیڈ شیئر کرنے کے لیے ایک خاتون روم میٹ کی تلاش ہے، خاتون 900 کینیڈین ڈالرز ماہانہ میں اپنا آدھا بستر کرائے پر دینے کی پیشکش کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس منفرد اور دلچسپ اشتہار پر حیرانی کے ساتھ ساتھ دلچسپ کمنٹس بھی کئے ہیں جبکہ کچھ لوگوں نے کینیڈا میں مہنگی رہائش کے مسئلے کو بھی اجاگر کیا۔

یاد رہے کہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں معیار زندگی اور رہائش کی سہولیات پورے ملک سے زیادہ بہتر ہیں اور یہاں مکانوں کے کرائے بھی زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کیلئے یہاں رہائش لینا بہت مشکل سمجھا جاتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.