بیجنگ میں امریکی اور چینی وزرائے خارجہ کے مذاکرات

image

بیجنگ ۔27اپریل (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اور ان کے چینی ہم منصب وانگ یی نے بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔

این ایچ کے کے مطابق بیجنگ میں ہونے والی امریکی اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات کے آغاز میں جناب وانگ نے کہا کہ چین اور امریکاکے تعلقات مجموعی طور پر مستحکم ہونے لگے ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں منفی عوامل اب بھی متواتر بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے کلیدی مفادات کو ہمیشہ چیلنجز کا سامنا رہتا ہے۔انہوں نے امریکہ سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ چین کی خودمختاری اور سلامتی کے حوالے سے سرخ لکیر عبور نہ کرے۔ جس کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری دانست میں،

آگے بڑھنے کی کوشش میں بالمشافہ سفاتکاری کا کوئی متبادل نہیں ہے، بلکہ ہمیں یہ بھی یقینی بنانا ہے کہ ہم اُن شعبوں کے بارے میں ہر ممکن حد تک واضح ہوں جہاں ہمارے درمیان اختلافات ہیں۔ غلط اندازوں سے بچنے کے لیے کم از کم ہمیں غلط فہمیوں سے گریز کرنا ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.