خیبر پختونخواہ کا سب سے بڑا ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کلیوال زلمی لیگ کل سے خیبر پختونخواہ میں شروع ہوگا

image

جی ٹی آر ٹائر کے اشتراک سے کلیوال زلمی لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں خیبر پختونخواہ کے چونتیس ڈسٹرکٹس کی پانچ سو سے زائد ٹیمیں شریک ہوگی۔

گراس روٹ لیول اور نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمی فراہم کرنے کے لیے پشاور زلمی کلیوال زلمی لیگ جیسی سرگرمیاں جاری رکھے گی.

خیبر پختواہ کا سب سے بڑا اور مقبول ٹیپ بال ٹورنامنٹ زلمی کلیوال لیگ کا میلہ کل سے شروع ہوگا۔ گزشتہ دو ایڈیشن کی طرح اس بار بھی کلیوال زلمی لیگ کے لیے شاندار رسپانس دیکھنے کو ملا۔ زلمی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر پوسٹ کیے گئے لنک پر خیبر پختونخواہ بھر سے پانچ سو سے زائد ٹیمز نے رجسٹریشن کرائی۔

ان پانچ سو ٹیموں کے درمیان میچز سات دسمبر سے خیبر پختونخواہ کے تمام چونتیس ڈسٹرکٹس میں شروع ہوں گے۔ دوسرے مرحلے میں آٹھ ڈویژن کی ٹاپ ٹیمز فائنل مرحلے میں شریک ہوں گی۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ پشاور زلمی گراس روٹ لیول بشمول گلی محلوں اور میدانوں کی سطح پر خیبر پختونخواہ کے نوجوان کرکٹرز کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

کلیوال زلمی لیگ کے انعقاد کا مقصد پورے خیبر پختتونخواہ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، گاوں دیہات کے نوجوانوں میں کھیلوں کا شوق بیدار کرنا اور اسپورٹس کلچر کو فروغ دینا ہے۔ جاوید آفریدی نے کہا جہاں زلمی ٹیلنٹ ہنٹ سے خیبر پختونخواہ میں چھپے ٹیلنٹ تک پہنچے وہیں کلیوال زلمی لیگ کے زریعے تمام صوبے کے نوجوان کرکٹرز کو مل بیٹھنے اور کھیلنے کا موقع فراہم کررہے ہیں ۔ بہترین نوجوان کرکٹرز یہاں اچھی کارکردگی دکھاکر مزید آگے بڑھ سکتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.