عائشہ منزل پر رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی ۔۔ اب تک کتنے افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں؟

image

کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب آگ سے متاثرہ رہائشی عمارت سے ایک اور لاش نکال لی گئی، افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی دم گھٹنے اور جھلسنے سے جاں بحق ہوا، لاش شاپنگ مال کی پہلی منزل سے ملی ہے جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے متاثرہ عمارت کو سیل کر دیا ہے۔

عمارت کے داخلی راستے پر پولیس کے جوان تعینات کر دئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ عرشی سینٹر کی عمارت کو سیل کر دیا گیا ہے، معائنے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ بلڈنگ استعمال کے قابل ہے یا نہیں۔

ترجمان ایس بی سی اے نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی ہدایت پر شاپنگ سینٹر کی عمارت کو سیل کیا ہے، سیل کرنے کا مقصد کوئی شخص اندر داخل نہ ہو سکے۔

متاثرہ عمارت میں 250 سے زائد دکانیں اور تقریباً 450 رہائشی فلیٹ ہیں۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے عمارت میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.