آسٹریلیا: میچ کے دوران پاکستانی سپنر ابرار احمد انجری کا شکار

image
آسٹریلیا کے دورے پر موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سپنر ابرار احمد پرائم منسٹرز الیون کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق جمعے کو پرائم منسٹرز الیون کے خلاف میچ کے تیسرے دن ابرار احمد نے آٹھ اوورز کروانے کے بعد دائیں پاؤں میں تکلیف کی شکایت کی جس کے بعد انہیں میچ سے علیحدہ کر دیا گیا۔

پی سی بی سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابرار احمد کا ایم آر آئی سکین کیا گیا ہے اور مزید تفصیلات میڈیکل پینل سے مشاورت کے بعد شیئر کی جائیں گی۔

پرائم منسٹرز الیون کے خلاف چار روزہ میچ میں ابرار احمد نے مجموعی طور پر 27 اوورز کروائے تھے۔

چار روزہ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر پرائم منسٹرز الیون نے چار وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنا لیے ہیں۔

اس سے قبل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے نو وکٹوں کے نقصان پر 391 رنز بنائے تھے اور اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔

Update on Abrar Ahmed

Details here https://t.co/SU5MkkEteV

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 8, 2023

پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود نے 298 گیندوں پر 201 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے 41، بابر اعظم نے 40 اور عبداللہ شفیق نے 38 رنز بنائے۔

خیال رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.