پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی منیجمنٹ نے فرنچائز سے رابطہ کر لیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پی ایس ایل سلمان نصیر کی تمام فرنچائز کو تیار رہنے کی ہدایت کر دی۔
رپورٹ کے مطابق فرنچائز سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس لانے کی تیاری کررہے ہیں۔
غیر ملکی کھلاڑی جہاں ہیں وہی روک لئےجائیں۔ واضح رہے کہ غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل ملتوی ہونے پر اپنے وطن واپسی روانہ ہوگئے تھے۔