سردی میں گاجر کا حلوہ کیوں کھانا چاہئے اور اس سے کوئی فائدہ ہوتا بھی ہے یا نہیں؟

image

سردی کا موسم اپنے ساتھ طرح طرح کے پکوان بھی لے کر آتا ہے جن میں گرما گرم گاجر کا حلوہ سب سے نمایاں ہے، آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سردی کے موسم میں گاجر کا حلوہ کھانے کا کوئی فائدہ بھی ہوتا ہے یا نہیں۔

موسم سرما کی اس سوغات کی تیاری کے لیے گاجروں کے ساتھ ساتھ چینی، دودھ، کھویا اور خشک میوہ جات کا استعمال ہوتا ہے اور موسم سرما میں بیشتر افراد گاجر کا حلوہ کھانا پسند کرتے ہیں جبکہ اکثر دعوتیں اس کے بغیر نامکمل سمجھ جاتی ہیں۔

چینی اور چکنائی کے باعث گاجر کا حلوہ روزانہ کھانے کی عادت تو نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔مگر ہفتے میں ایک یا 2 بار معتدل مقدار میں اسے کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔

گاجر میں بیٹا کیروٹین کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو جسم میں جاکر وٹامن اے کی شکل اختیار کرتی ہے۔بینائی کے لیے یہ وٹامن بہت اہم ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گاجر کا حلوہ کھانے سے بینائی کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

گاجر میں موجود وٹامن اے اور سی کے باعث اس حلوے کو کھانے سے جِلد کی صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ دودھ میں موجود کیلشیئم سے ہڈیوں کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے اور ہڈیاں مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔حلوے میں موجود گھی ایسا سپر فوڈ ہے جو جسم کو گرم رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور سردی کا احساس کم کرتا ہے۔

گاجر میں موجود وٹامن سی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے جس سے موسمی بیماریوں سے تحفظ ملتا ہے۔گاجر موسم سرما کی سبزی ہے اور اسے کھانے سے سرد موسم میں مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ گاجر کے حلوے میں موجود خشک میوہ اور گھی سے بھی مدافعتی نظام کو فائدہ ہوتا ہے۔

دودھ میں پروٹین، وٹامنز، کیلشیئم اور میگنیشم جیسے اجزا ہوتے ہیں جبکہ گاجر میں وٹامن اے، سی اور وٹامن کے ، کے ساتھ ساتھ فائبر بھی موجود ہوتا ہے جس سے نظام ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.