گوگل بابا نے راز کھول دیا کیونکہ ۔۔ آپ کو معلوم ہے 2023 میں پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟

image

گوگل نے 2023 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے،گوگل کی جانب سے ہر سال کھربوں سرچز میں سے سال بھر کے دوران سب سے زیادہ ٹرینڈنگز کو مدنظر رکھ کر اس فہرست کو مرتب کیا جاتا ہے۔تو چلیں آپ کو بتاتے ہیں کہ پاکستانی رواں سال کونسی 10 شخصیات کو زیادہ سے زیادہ سرچ کرتے رہے۔

10۔ حسیب اللہ خان

گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے افراد میں نوجوان کرکٹر حسیب اللہ خان10 ویں نمبر پر رہے۔

9 ۔ سعود شکیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز سعود شکیل بھی بہت زیادہ سرچ کئے جانے والی شخصیات میں شامل رہے اور انہوں نے ٹرینڈنگ شخصیات میں نویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

8 ۔ شبمن گل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر شبمن گل پاکستان میں بھی یکساں مقبول ہیں اور انہیں بھی پاکستانیوں نے لاکھوں بار سرچ کیا۔

7 ۔ گلین میکس ویل

بھارت میں ہونیوالے کرکٹ ورلڈکپ میں افغانستان کیخلاف شاندار ڈبل سنچری بنانے والے گلین میکس ویل بھی ٹاپ ٹرینڈ میں رہے۔

6 ۔ انوار الحق کاکڑ

منتخب حکومت کے اختتام پرنگران حکومت کے قیام کے بعد وزارت عظمیٰ کا حلف لینے والے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی ٹرینڈنگ میں رہے۔

5 ۔ عثمان خان

پاکستان سپر لیگ میں تیز ترین سنچری بنانے والے ملتان سلطان کے عثمان خان سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیات میں شامل تھے۔

4 ۔ عبد اللہ شفیق

ورلڈکپ کے دوران امام الحق کی جگہ پاکستان میں شامل ہونیوالے عبد اللہ شفیق نے سرچ کے اعتبار سے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

3 ۔ ٹائیگر شروف

پاکستانی نوجوانوں کے فیورٹ ہیرو ٹائیگر شروف پاکستانیوں کی سرچ لسٹ میں تیسرے مقام پر آئے۔

2 ۔ علیزہ سحر

ٹک ٹاکر علیزہ سحرگوگل پر سرچ کی جانے والی دوسری سب سے زیادہ مقبول شخصیت رہیں۔

1 ۔ حریم شاہ

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ 2023 میں پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیت قرار پائیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.