پہلی بار اتنی لمبی چھٹیاں ۔۔ تعلیمی اداروں میں سردیوں کیلئے کتنی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا؟

image

بلوچستان میں سردی کی لہر میں اضافے کے باعث حکومت نے بچوں کو لمبی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے ، بلوچستان کے سرد علاقوں کے اسکولز اور کالجز 16 دسمبر سے 75 روز کیلئے بند رہیں گے۔

کوئٹہ سمیت صوبے کے 18 اضلاع کے اسکولز اور کالجز میں موسم سرما کی سالانہ تعطیلات 16دسمبر سے 29 فروری تک ہوں گی۔بلوچستان کے محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق 75 روزہ تعطیلات کے بعد آئندہ سال یکم مارچ کو تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے اہم علاقوں کوئٹہ، زیارت، مستونگ، قلعہ عبداللہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔قلات میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے سے سڑکوں، نالیوں اور تالابوں میں کھڑا پانی جم گیا ہے۔کوئٹہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ اور پنجاب کے متعدد علاقوں میں دھند کے باعث حدِ نگاہ کم رہ جانے پر ملتان سکھر اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ موٹر وے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار اور ایم تھری فیض پور تا سمندری اور ایم 4 گوجرہ سے فیصل آباد تک بند ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.