اگلے سال تو خوب مزے ہونگے کیونکہ ۔۔ جانتے ہیں حکومت نے 2024 کیلئے کتنی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے؟

image

حکومت پاکستان نے آئندہ سال 2024 کیلئے سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، عیدوں کی چھٹیوں کے حوالے سے بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

کا بینہ ڈویژن نے2024 میں عام تعطیلات اوراختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سال 2024میں39چھٹیاں ہونگی۔ جن میں16عام تعطیلات، 23اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔ 5فروری 2024کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی، 23 مارچ کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہوگی ، یکم مئی کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 10سے12اپریل2024عید الفطر کی3چھٹیاں ہوں گی، 17سے19جون کو عیدالاضحی کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔ 16اور17جولائی کو نویں اور دسویں محرم کی چھٹیاں ہوں گی ۔ 14اگست کو یوم آذادی کی عام تعطیل ہوگی ۔

16ستمبرکو عیدمیلاد النبی کی عام تعطیل ہوگی ، 9نومبرکو یوم اقبال کی چھٹی ہوگی۔ 25 دسمبر کو یوم قائداعظم/کرسمس کی عام تعطیل ہوگی۔ 26 دسمبر2024کو مسیحی ملازمین کیلئےیوم کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہوگی۔

واضح رہے کہ ماضی میں کچھ تعطیلات ختم کردی گئی تھیں تاہم حکومت نے ختم کی گئی چھٹیاں بھی بحال کردی ہیں اور آئندہ سال ہفتہ وار چھٹیوں کے علاوہ 39 سرکاری تعطیلات ہونگی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.