فواد چوہدری کا مزید6روز کیلئے جسمانی ریمانڈ منظور

image

احتساب عدالت نے سابق وزیر فواد چوہدری کا کرپشن کیس میں مزید چھ روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فواد چوہدری کے خلاف جہلم میں تعمیری منصوبوں میں خوردبردکیس کی سماعت کی جس سلسلے میں نیب نے 10روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سابق وزیر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

جب کہ ملزم  کی جانب سے ان کے وکیل فیصل چوہدری نے دلائل دیے،دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ پہلے 14روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا تو 10روزہ جسمانی ریمانڈ ملا تھا، بینکنگ ریکارڈ منگوایا ہے جس پر خوردبرد کا شک ہوا ہے۔

شوکت خانم اسپتال کو فنڈز جمع کرنے کی اجازت دی جائے، صدر عارف علوی

کنٹریکٹر کو بھی 2 جنوری کو طلب کیاگیاہے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 16میں سے 8کنال کی زمین ملزم کے نام کی گئی، کنٹریکٹر نے فواد چوہدری نام 8کنال کی زمین کی، 2جنوری کو تعمیری منصوبوں سے منسلک 2افراد کو طلب کیا ہے۔

نیب کا کہنا تھا کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے لہذا مزید 10روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاکہ تفتیش مکمل کرسکیں،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر مزید چھ دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.