موٹاپے سے تنگ، کپڑے بھی پورے نہیں آتے.. ڈاکٹر بلقیس نے سونف سے چربی پگھلانے کا کون سا نسخہ بتا دیا؟ دیکھیں

image

موٹاپا کس کو پسند ہوتا ہے؟ ہرشخص سلم اور اسمارٹ بننا چاہتا ہے۔ کچھ لوگ اپنے وزن کی وجہ سے احساس کمتری کا بھی شکار ہوجاتے ہیں ۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں پانی بھی تیل بن کر لگتا ہے۔ ایسے میں جب وزن گھٹانے کا ہر نسخہ فیل ہو چکا ہو تو یہ نسخہ ڈاکٹر بلقیس کی طرف سے لوگوں کے لئے ایک تحفہ ہے۔ یہ نسخہ حکیم عبداللہ کا نسخہ ہے جو کہ ڈاکٹر بلقیس نے ہم تک پہنچایا ،اسے وہ جادوئی سونف کا نسخہ کہتی ہیں۔

اس میں صرف دو اجزاء استعمال ہوتے ہیں لیکن اس کو بناتے ہوئے بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔اس کے لئے ہمیں چاہیے:

تمبا (ایک پھل ہے) دو چمچ (گودا)

سونف 5 سے 6 چمچ

تمبا کو بیچ میں سے کاٹ کر دو ٹکڑے کرلیں،اب اس کا چھوٹا سا ٹکڑا کاٹ کر اس میں سے بیج نکال لیں۔ بیج سکھا کر شوگر کے مریضوں کی دوا بنتی ہے۔ اب اس ٹکڑے میں سے صرف گودا نکال کر ایک شیشے کے پیالے میں ڈالیں، اس میں 5 سے 6 کھانے کے چمچ سونف ملائیں اور اس گودے میں خوب مسلیں۔ جب تمام سونف میں یہ گودا مکس ہو جائے تو اس کو ایک دن کے لئے فریج میں رکھ دیں ،جب سونف خشک ہو جائے اور اگر ہلکی سی نمی ہو تو اس کو تھوڑی دیر کے لئے ململ کے کپڑے پر پھیلا دیں۔ پھر اس کو گرائنڈ کر کے پاؤڈر بنالیں۔ یہ نسخہ تیار ہے۔ اب ہر صبح ناشتے کے بعد صرف ایک چٹکی اس پاؤڈر کا کھانا ہے( ایک چٹکی سے زیادہ نہ کھائیں) پیٹ خراب ہو جائے گا ۔اور ایک چٹکی رات کو کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے کھا لیں۔ پانی کے ساتھ کھائیں کیونکہ یہ بہت کڑوا ہوتا ہے۔ اس سے دائمی قبض بھی ٹھیک ہو جاتا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.