اپنی معذوری کو مجبوری نہیں طاقت بنا لیا اور ۔۔ کراچی کی بہادر خاتون کونسا کام کرکے اپنا گھر چلا رہی ہیں؟ دلچسپ کہانی

image

ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پر ہو تلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے، یہ شعر ان لوگوں پر صادق آتا ہے جو اپنے اداروں اور حوصلوں سے مشکل سے مشکل کام حالات میں بھی گھبراتے نہیں بلکہ آگے بڑھتے جاتے ہیں، ایسی کی ایک خاتون شبانہ ارشد بھی ہیں جنہوں نے اپنے عزم و ہمت اور حوصلے سے معذوری کو مجبوری بنانے کے بجائے اپنی طاقت بناکر معاشرے کیلئے مثال قائم کردی ہے۔

کراچی کی رہائشی شبانہ ارشد قوت گویائی اور سماعت سے محروم ہیں لیکن معذوری کے باوجود بہت کامیابی کے ساتھ اپنا آن لائن بزنس چلارہی ہیں۔ شبانہ گھر میں چیزیں بنا کر صارفین کو فراہم کرتی ہیں۔

شبانہ ہوم شیف کے طور پر لوگوں کو کھانا ڈلیور کرنے کا کام گزشتہ دو سالوں سے کررہی ہیں۔ بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محرومی کے باجود انھوں نے اپنے ہنر کو بہترین طریقے سے استعمال کرکے دنیا کے لیے مثال قائم کی ہے۔

شبانہ کے شوہر بھی سننے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم ہیں لیکن دونوں نے اپنی معذوری کے باوجود اپنا کاروبار شروع کیا اور شبانہ تقریباً تمام طرح کے کھانے بنا کر فروخت کرتی ہیں۔

جوڑے کے دو بچے ہیں اور یہ آن لائن بزنس کے ذریعے اپنے دونوں بچوں کی پرورش نہایت خوش اسلوبی سے کررہے ہیں۔ بچے بالکل نارمل ہیں اور اسکول میں پڑھتے ہیں۔

شبانہ لوگوں سے اشاروں کے ذریعے بات کرتی ہیں اور آرڈر بھی بک کرتی ہیں، ان کا ماننا ہے کہ آپ معذوری کے باوجود آگے بڑھ سکتے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.